Friday, September 4, 2015

رافع نے قرآن مجید کا تیسواں سپارہ مکمل حفظ کر لیا

آج میرے ایک شاگرد رافع نے قرآن مجید کا تیسواں سپارہ مکمل حفظ کر لیا یعنی آج رافع نے مجھے تیسویں سپارے کا آخری سبق سُنایا ہے۔ اُس کے لئے گنتی میں یہ پہلا سپارہ تھا جو حفظ ہوا۔ تیسویں سپارے میں 37 سورتیں اور 39 رکوع ہیں یعنی پہلی اور دوسری سورۃ النبا اور سورۃ النازعات کے دو دو رکوع ہیں، باقی 35 سورتیں ایک ایک رکوع کی ہیں۔

آج میں بہت خوُش ہوں کیونکہ قرآن مجید پڑھاتے ہوئے آج پہلی بار میرے کسی شاگرد نے ایک سپارہ مکمل حفظ کیا ہے اس سے پہلے سورۃ یاسین تین بچوں نے میرے پاس حفظ کی ہے بلکہ مازِن نے تو ساتھ ساتھ تیسویں سپارے کا تین چوتھائی حصہ بھی حفظ کرلیا ہے جو کُل ملا کر ایک سپارے سے بڑھ جاتا ہے لیکن مازِن کا موجودہ سبق ابھی سورۃ التکویر میں ہے لہٰذا اُس کا سپارہ مکمل تصور نہیں کیا جاسکتا۔ ابھی پہلا مکمل سپارہ صرف رافع کا مانا جائے گا۔
اس سے میرے پاس ایک طالب علم لقمان آیا تھا جو کہ ہندوستانی تھا اور مغربی آسٹریلیامیں رہتا تھا اُس نے ستائیسویں سپارے میں سے کچھ حصہ میرے پاس حفظ کیا اور پھر چھبیسواں سپارہ، ساتھ ساتھ پچیسواں سپارہ بھی آدھے سے زیادہ پڑھا تھا لیکن لقمان نے حفظ کا آغاز کسی اور ادارے سے کیا تھا پھر بوجوہ ان کی فیملی کے بچے ہمارے ادارے سے چلے گئے۔ جبکہ رافع نے حفظ کا آغاز میرے پاس کیا اور آج پہلا سپارہ (تیسواں) مکمل کر لیا۔ میں اس خوشی اور سعادت کے موقع پر اُن کے والدین، عزیز و اقارب اور خصوصاً سر محمود علی ملک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا متمنی ہوں۔ عبدالرزاق قادری
ستمبر 3، 2015​

No comments:

Post a Comment