Saturday, July 18, 2015

Celebrating Silver Jubilee-Answering The Questions at Data Darbar Lahore


Grand Mufti of Pakistan Muhammad Arshad al-Qadri has been answering the questions of public in the light of Quran and Hadith since 19th of July 1990 at The Masjid of Data Darbar (Ali Hujvery) Lahore. The question-and-answer sessions are held several times a week there.

Only written questions were counted in 2010 AD. These were 96,000 questions in counting, which were answered by him during the period of 20 years. However, verbal questions are countless. Now, more questions has been added during these five years till 2015. In this field, he has an Individual status for such a tough duty (4 times a week) for last 25 years in Pakistan. His Fatawa (Collection of Answers-Verdicts) is being prepared; it will be in hands soon.

Rana Arshad Qadri
For a long time in academic and religious circles he had been called "Rana Arshad", because of his family background. Mufti Arshad was born on 15th or 16th of February, 1958 in house of 'Rana Muhammad Tufail. He had been writing word 'Rana' with his name, but later on he gave it up. One of his Teachers Allama Muhammad Abdul Hakeem Sharaf Qadri suggested him to write his name as "Arshad al-Qadri" or "Arshad-ul-Qadri". The majority of the public still knows him as Allama Rana Arshad Qadri Rizvi.

Childhood and Education
His childhood spent in the village of Kot Nainan, Shakargarh,Punjab, Pakistan. His primary education started there. During the Indo-Pakistani War of 1971, his family moved to Lahore city. He started learning his Islamic education from Jamia Rasoolia Sherazia Bilal Gunj Lahore. Timings of Jamia, for those students who also were studying at modern schools at the same time, were different. Those students used to study here early in morning after Fajar prayer. Muhammad Arshad was one of these boys. Their Teacher Allama Muhammad Ali Naqshbandi (Rahmatullahi Ta'ala Alayh) used to teach them during Morning walk, while going to The Ravi River and coming back from there. After this morning session, Arshad used to go to Govt Islamia High School Khazana Gate Lahore to learn his Modern education, he passed his matric there. He passed his intermediate from M.A.O College Lahore, and graduation from G.C.U Lahore with Gold Medal. He completed his masters degree in Islamic Studies from The University of Punjab Lahore. Later on, he earned degrees of M.A Arabic and M.A history from the same University. For traditional Islamic studies he properly attempted and succeeded in the exams of Tanzeem Ul Madaris Ahle Sunnat Pakistan with a good performance.

His Teachers
A few names of his great Teachers and Muslim Scholars are as follows:
1. Mufti Abdul Qayyum Hazarvi Rahmatullahi Ta'ala Alayh (D.2003)
2. Mufti Abdul Qayyum Khan Hazarvi
3. Mufti Muhammad Abdul Aleem Sialvi
4. Allama Mufti Faiz Ahmad Owaisi Rahmatullahi Ta'ala Alayh(D. 2010)
5. Allama Mufti Muhammad Abdul Hakeem Sharaf Qadri Rahmatullahi Ta'ala Alayh (D. 2007)

Bayah and Khilafah
His sheikh is Abu Muhammad, Muhammad Abdul Rasheed Qadri from city of Samundri near Faisalabad. Arshad ul Qadri was given Ijazah and Khilafah in all four orders of Sufism. Chain of his sheikh is linked to Imam Ahmad Raza Khan Qadri.

Ideology
Mufti Arshad ul Qadri is influenced by the work of Imam Ahmad Raza Khan Qadri, Doctor Muhammad Iqbal and Maulana Shah Ahmad Noorani. He held a conference about Imam Ahmad Raza Khan Qadri's teaching On January 30, 2011 at Jamia Islamia Rizvia Lahore, Rachna Town. According to his views, Reverence of The Holy Prophet Muhammad (Sallallahu Alaihi Wasallam) is an obligation for every Muslim. On 14th of October 2012 he held a conference to reply the blasphemy movie "Innocence of Muslims" in Jamia Islamia Rizvia.

Books
Mufti Mohammad Arshad Qadri is the author of many books. Two dozen of them have been published. He is writing "Fuyoodh-un-Nabi" an Urdu Interpretation of Hadith Book of 'Tirmidhi'. Two volumes of this work were published in 2014. Hundreds of his books and pamphlets are waiting for publishing.

Organization
Mufti Arshad al Qadri has founded a movement called "Taleem o Tarbiyat Islami Pakistan". Various gatherings, conferences and seminars are held by this organization. On 28th of April 2013, Islamic Learning Session was organized by this movement at Aiwan e Iqbal Lahore. Movement also takes part in various social welfare activities. Manifesto of this movement is to create unity, service and stability among Muslims. Its Main Office is known as Jamia Islamia Rizvia Lahore. It is located in Rachna Town, Ferozwala, Shahdara. It is working in various fields including publications. Land line phone number of Jamia Islamia Rizvia is 0092-423-7962152

For further information please visit: www.facebook.com/ArshadalQadri

Written by: Abdul Razzaq Qadri on saturday, July 18, 2015

Wednesday, July 15, 2015

Laylat ul Qadr 1436 at Jamia Islamia Rizvia Lahore

Last night was 27th of Ramadan 1436 AH. It is considered ‘Laylat Al Qadr’ by Muslims.
Me and Tehseen Chishti went to Jamia Islamia Rizvia Lahore, situated in Rachna Town Ferozwala to attend Convocation Ceremony and Annual Program. After ablution we entered the Masjid Nusrat e Madina at 12:27 AM on 15 Jul 2015. It was full of worshipers.

Sayyed Anis Shah Qadri was reciting Naat in Mosque of Jamia Islamia Rizvia Lahore at that time. Ghulam Yasin Qadri was offering duties of stage secretary. He invited Ghulam Sarwar to recite Naat in the praise of Holy Prophet Muhammad. Meanwhile Mufti e Azam Pakistan Muhammad Arshad al Qadri entered the Mosque. Ghulam Sarwar recited Naat , then Akif Qadri invited Waqar Noorani to recite The Holy Quran. To start Convocation Ceremony. He recited from Surah Maryam, Surah Qiyamah, Surah al-Dhuha and Surah Qadr.
After Tilawah of Quran, Akif Qadri recited a Naat. At 1:05 AM,Ghulam Yasin Qadri invited Mufti Arshad ul Qadri for his speech. Before his address he introduced his works Especially an Urdu Interpretetion ('Fuyoodh.un.Nabi') of Hadith book Jami al-Tirmidhi. Mufti Arshad ul Qadri told that he has written more than 400 books about current issues of Muslim Ummah & Sciences of Quran and Hadith.
In his speech, Mufti invited the attention of Muslim Ummah towards unity. He said that his manifesto is unity, serve and stability. He said that during last 40 years of his services about religion, he never worked to promote sectarianism. “If some enemy will attack you, he will not ask about your sect, he will kill you simply” he added.
After speech of Mufti Arshad ul Qadri, certificates were distributed among students of Hifz e Quran in Jamia Islamia Rizvia Lahore at 2:14 AM. At the end a few gifts were distributed among Teachers and servants of institution. Then, Salam of Imam Ahmed Raza Khan was recited together by standing and Mufti prayed Dua for all. Then we ate Sehri food there and came back by 03:00 am.
          This report was written in the light of my tweets, which I sent during the ceremony. Abdul Razzaq Qadri

To follow me on Twitter, account is @Ar_Qadri

Tuesday, July 14, 2015

ریحان نے مکمل قرآن مجید پڑھ لیا

ریحان نے مکمل قرآن مجید پڑھ لیا

اسے مکمل قرآن پڑھنے میں1 سال اور 11 ماہ کا عرصہ لگا
لاہور: جولائی 14، 2015، ماہِ رمضان المبارک کا چھبیسواں روزہ (شب قدر)

میرے ادارے 'ای لرننگ ہولی قرآن' کے طلباء میں سے ایک کا نام ریحان ہے۔ اس کی عمر 14 سال ہے۔ وہ پرتھ، مغربی آسٹریلیا سے تعلق رکھتا ہے۔اس نے 2 سن 2013 کو اپنے سبق کا  آغاز کیا۔ سب سے پہلے قاعدہ پڑھا۔ قاعدہ ایک ابتدائی کتاب ہے، جس سے یہ سیکھا جاتا ہے کہ عربی کو کیسے پڑھتے ہیں۔ اس میں عربی حروف تہجی، آوازیں، حرکات اور تجوید کے قواعد و ضوابط کے اسباق ہوتے ہیں۔

اس کے بعد ریحان نے پہلے قرآن کا تیسواں سپارہ (جز) پڑھا۔ پھر میں نے اسے پہلے پارے پر لگا دیا۔ اسے پڑھنے کے بعد دوبارہ آخری جانب چلے گئے وہاں انتیسواں، اٹھائیسواں، ستائیسواں، چھبیسواں، پچیسواں اور چوبیسواں سپارہ پڑھا۔ تب ہم نے تئیسواں پارہ سورۃ یٰسین شریف سے شروع کیا۔ 
بعد ازاں، ایک مختصر وقت کے بعد ہم نے سپاروں کی بجائے سورتوں کی ترتیب کو اپنا لیا۔ اور ہم پیچھے سے سورتوں کو پڑھتے رہے۔ حتیٰ کہ سورۃ الانعام جو کہ چھٹی سورۃ ہے وہاں تک پڑھ لیا۔ چونکہ قرآن پاک عربی زبان میں ہے اور دائیں سے بائیں مرتب کیا جاتا ہے جیسا کہ عربی کتابیں، اردو، فارسی اور کچھ دیگر مشرقی زبانوں کو دائیں سے بائیں سے لکھا جاتا ہے۔ لیکن ریحان سورتوں کو بائیں سے دائیں پڑھ رہا تھا یعنی دسویں سورۃ پڑھ کے بعد میں نویں، پھر آٹھویں، پھر ساتویں اور بالآخر چھٹی۔
چھٹی سورۃ  الانعام کے بعد میں نے اُسے ایک بار پھر دوسرے سپارے کی طرف منتقل کردیا۔ کیونکہ پہلا پارہ تو اُس نے پڑھا ہوا تھا۔ لہٰذا اس کے چند ماہ کے بعد آج ہمارے ہونہار طالبعلم نے آخری سبق پڑھ لیا جو کہ پانچویں سورۃ المائدہ کی آخری آیات تھی۔ آج کا سبق آیت نمبر 90 سے آیت نمبر 120 تک تھا۔ یہ سورۃ ساتویں پارے کے پہلے ربع کے بعد مکمل ہوتی ہے۔
اس نے مکمل قرآن مجید میرے پاس آن لائن پڑھا ہے۔ یہ میرا دوسرا شاگرد ہے جس نے مکمل قرآن پاک میرے پاس پڑھا۔ اس سے پہلے مازِن نے بھی مکمل قرآن مجھ ہی سے پڑھا تھا۔ یہ دونوں بچے 'ای لرننگ ہولی قرآن' سے منسلک ہیں۔ مازِن نے جولائی 2013ء میں مکمل کیا تھا اُس وقت اُس کی عمر ساڑھے چھ برس تھی۔ وہ ایک پاکستانی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اس لئے وہ اردو میں بات کرتا ہے، میں بھی پاکستان سے ہوں اس لئے میری قومی زبان بھی اردو ہے۔ جبکہ ہمارے آج کے ہیرو ، ریحان صاحب  برمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لہٰذا وہ انگریزی میں گفتگو کرتے ہیں۔ انگریزی بولنے والے طلباء میں سےاُسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہمارے ادارے میں قرآن پورا کرنے والا پہلا بچہ ہے۔ یہ میرے لئے اور میرے ادارے 'ای لرننگ ہولی قرآن ڈاٹ کام' کے لئے بھی ایک اعزاز ہے۔ میں نے ریحان کے والدین کو مبارکباد دی تھی۔ میں ایک بار پھر انہیں اور ان کے خاندان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
الحمدللہ ہم نے یہ برکت حاصل کرلی.

Rehan has Read The Holy Quran Completely

He read it during 1 year and 11 months.
Lahore: (July 14, 2015)
         Rehan is one of  the students of ‘E Learning Holy Quran’. He is 14 year old. He belongs to ‪‎Perth‬, Western ‪Australia‬. He started his lessons on Sep 02, 2013. Firstly he read Quaidah Book. Quaidah is an initial book, in which he learnt how to read Arabic Text. The Book starts with Arabic Alphabets and tells a student about sounds, movements and rules of Arabic Reading.
         Then Rehan read 30th part (Juzz) of Quran first. After reading that I moved him towards 1st part. He completed 1st para (Part) and I once again moved him to Para no 29. From there he had been reading Para no 28, 27, 26, 25 and 24. We started Para no 23 from beginning of Surah Yasin.
         Later on, after a short time we adopted the order of Suras (Chapters) instead of Parts. But we were going from back end to right. As we know that The Holy Quran, Arabic books, Urdu, Persian and some other eastern languages are written from right to left. But Rehan was reading Quran from left to right with respect to Suras (Chapters). When he studied up-to 6th Chapter al-an’aam, I suggested him to start Quran from 2nd para. Because he already had read 1st para. He moved there then.
So, after a few months he has completed Quran today. It was his last Quranic Arabic text lesson. He told me 5th Chapter’s last Ayaat (verses) from verse no 90 to last Ayat 120 today.
         He was second student of mine who has read complete Quran with me as well as second student of “E Learning Holy Quran” who did so. First student was Mazin, he completed his Quran reading in July 2013. Mazin was an Urdu speaking (Pakistani native) boy & he was 6 and half year old at that time. I’m also from Pakistan. So, Urdu is my national language, But Rehan is a Burmese Native. So he speaks English Language. With respect to English, he is the first guy who has studied Quran completely with us. It’s an honor for me and my institute, E Learning Holy Quran dot com.  I want to congratulate him and his family once again. Al-hamdu-lillah, we did it.
Abdul Razzaq Qadri

Sunday, July 5, 2015

An Interview with Grand Mufti of Pakistan Allama Arshad ul Qadri

مفتی اعظم پاکستان علامہ ارشد القادری سےنوائے منزل کی خصوصی گفتگو

ماہنامہ نوائے منزل لاہور، فروری 2015
انٹرویو پینل: حافظ عبدالرزاق قادری، محمد کامران اختر

       علامہ مفتی محمد ارشد القادری موجودہ دور کے عظیم دینی سکالر، مبلغ اور محقق ہیں۔ وہ 16 فروری 1958ء کو پیدا ہوئے۔آپ سینکڑوں کتب کے مصنف ہیں۔ ان میں سے دو درجن کے قریب کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں۔ جبکہ باقی طباعت کے مختلف مراحل میں ہیں۔آپ کا ایک عظیم علمی کارنامہ صحیح ترمذی شریف کی شرح فیوض النبی ہے۔ اس کی دو جلدیں چھپ کر منظر عام پر آ چکی ہیں۔علامہ محمد ارشد قادری تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان نامی ایک تحریک کے بانی ہیں۔ اس تنظیم کے زیر انتظام مختلف اجتماعات، کانفرسیں اور سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں۔تعلیم و تربیت اسلامی مختلف فلاحی کاموں میں حصہ لیتی ہےتعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کا منشور وحدت امت ، خدمت امت اور استحکام امت ہے۔ تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کا صدر دفتر لاہور میں ہے۔ 
علامہ مفتی محمد ارشد القادری کی زندگی کے مختلف گوشوں سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے ان سے نوائے منزل نے خصوصی انٹرویو کیا ہے۔ جو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا  رہا ہے۔

نوائے منزل : آپ نے ابتدائی علوم و فنون کہاں کہاں سے حاصل کیے ؟
ابتدائی علوم تو اسی طرح سکول سے حاصل کیے جس طرح عام متوسط طبقے کے لوگ حاصل کرتے ہیں۔ پہلی دفعہ جب میرے والد صاحب مجھے سکول میں لے کر گئے اس وقت میں پانچ سال کا تھالیکن داخلہ نہ ہو سکا کیونکہ اس زمانے میں سات سال کی عمر میں بچوں کو داخلہ دیا جاتا تھا۔لہذا گھرمیں ہی تدریس کا آغاز ہو گیا۔اس کے بعد سات سال کی عمر میں داخلہ ہوا۔ہمارا گھر کوٹ نیناں میں تھا۔کوٹ نیناں شکر گڑھ سے مشرق میں دریائے روای کے مغرب میں ایک قصبہ ہے۔پھر 1971ء کی جنگ میں ہم لاہور منتقل ہوئے ۔ باقی تعلیم لاہو ر میں حاصل کی۔

نوائے منزل : دینی علوم کی طرف رغبت کیسے ہوئی ؟
جب میں ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا تو  مولانا حافظ نذیر صاحب ہمارے خطیب (کرمانوالی مسجد ابراہیم روڈ لاہور) ہوا کرتے تھے۔ ان سے متاثر ہوا۔کیونکہ وہ حضرت مولانا ابوالبرکات علیہ الرحمہ اور حضرت محدث اعظم رحمۃ اللہ علیہ جیسے بڑے بزرگ علماء کے شاگرد تھے۔ ان کا انداز تربیت بھی بہت عمدہ تھا۔انہی کے پاس کریما سعدی، نام حق ، پند نامہ اور صرف و نحوکی ابتدائی کتب پڑھیں۔اس کے علاوہ جامعہ رسولیہ شیرازیہ کے بانی اُستادِ محترم، حضرت علامہ حاجی محمد علی نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ صاحب سے بھی ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ استاد نقشبندی صاحب کا اندازِ تدریس منفرد ہوتا تھا۔ وہ روزانہ صبح سیر کے لیے دریائے راوی کے کنارے جاتے تھے۔ ا س لیےدین کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سکول جانے والے طلباء صبح سویرے سکول ٹائم سے پہلے پڑھنے  کے لئے ان کے ساتھ دریا کی طرف پیدل جاتے۔ دریا کی طرف جاتے ہوئے وہ سبق سن لیتے تھے اور دریا کے کنارے بیٹھ کر اگلا سبق پڑھا دیتے تھے۔اور واپسی پر اگلے دن کے لیے نصیحت وغیر ہ فرما دیتے تھے۔ان کی زندگی کا یہ گوشہ بہت کم لوگوں کے علم میں ہوگا۔

نوائے منزل : روحانی تربیت  اور فیض کہاں سے حاصل کیا ؟
جب میں ایف۔اے کا سٹوڈنٹ تھا تو ایک بارحضرت مولانا عبدالرشید قادری رضوی رحمتہ اللہ علیہ (سمندری شریف) کے پیچھے جمعہ پڑھنے کے ارادے سے گیا۔تقریر تو زیادہ نہ سن سکا۔ جمعہ پڑھنے کے بعد جب صلوٰۃ و سلا م پڑھا گیا تو ایک شعر حضرت نے خود پڑھا۔اس کے بعد وہ لوگوں کے مسائل سننے لگ گئے۔ میں اٹھا اورچل دیا۔دو تین فرلانگ دور ہی گیا تھا کہ ایک ٹاہلی (شیشم)کے درخت کے نیچے جا کر کھڑا ہو گیا۔میں نے سوچا کہ اگر آج یہ وقت ہاتھ سے نکل گیا تو پھر شاید موقع نہ ملے ۔ اس لیے بیعت کرلینی چاہیے۔  لہذا میں واپس گیا اور حلقے میں جا کر بیٹھ گیا۔ مجھے دیکھ کر حضرت نے مسکرا کر  فرمایا  آ گئے ہو؟ہو گیا فیصلہ ؟؟او ر لوگوں سے فرمایا کہ اس نوجوان کو راستہ دوقریب آنے کے لیے۔ جب میں قریب آیا  تو فرمایا آئیے، بڑھائیے ہاتھ۔ 
نوائے منزل: حضرت علامہ امام احمد شاہ نورانی رحمتہ اللہ علیہ سے آپ کی ملاقات کب ہوئی ؟
1980ء کے اواخر اور 1981ء کے اوائل میں، مَیں GC لاہور میں سٹوڈنٹ تھا۔ وہاں پہلی بار امام نورانی کو میں نے قریب سے دیکھا۔ دور سے تو پہلے بھی دیکھا ہوا تھا۔ اس وقت میں ٹائی ،پینٹ کوٹ میں تھا اور میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں مولوی بنوں گا۔ میں نے آٹو گراف کے لیے فائل مولانا کی طرف بڑھا دی۔تو مولانا نے اس پر لکھ دیا۔
؎         خیرہ نہ کر سکا مجھے جلوہ دانش فرنگ
            سرمہ ہے میری آنکھ کا خاک مدینہ  و نجف
بس اس کے بعد میری زندگی بدل گئی۔ میں شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ کی محبت میں غرق ہو گیا۔جس طرح میں نے عام مولویوں کے بارے میں سنا تھا مولانا کو اس کے بر عکس پایا۔عمدہ انگریزی، خوبصورت لب و لہجہ اور بے پناہ پیار۔کبھی ایسا مرد نہیں دیکھا تھا۔ میں نے فیصلہ کر لیا کہ اب میں اس طرح کا بنوں گا جس طرح کے یہ ہیں۔ (مولاناارشد القادری علامہ نورانی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انٹرویو پینل)

نوائے منزل: آپ طویل عرصے سے حضرت داتا علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے دربار پر سوال جواب کی نشست منعقد کر رہے ہیں۔ اس کا خیال کیسے آیا؟
1990ء میں جب میں حج کرنے کے لیے پہلی مرتبہ حر مین شریفین گیا۔ جب مکہ مشرفہ سے مدینہ منورہ کی طرف گیا تو مسجد نبوی کی پرانی عمارت سے مغرب کی طرف نکلیں تو ایک خالی جگہ ہے ۔ میں نےاس طرف دیکھا کہ لوگوں کا ایک جگہ ہجوم ہے ۔ اور ایک صاحب کھڑے ہیں۔ لوگ پرچیوں پر سوالات لکھ کر دے رہے ہیں اور وہ جواب دے رہے ہیں۔ مجھے یہ طریق اچھا لگا۔ حج سے آتے ہی پہلی جمعرات کو ہی میں نے دربار حضرت داتا صاحب پر یہ نشست شروع کر دی۔کچھ نوجوانوں نے پہلی دفعہ فقہ کا سوا ل پوچھا ۔ یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔اس سلسلے میں اغیار اور اپنوں کی طرف سے بھی رکاوٹیں بھی ڈالی گئیں ۔ سیکرٹری او قاف کو بھی خطوط لکھے گئے ۔ سیکرٹری صاحب نے مجھے بلایا اور پوچھا کہ آپ نے کہاں سے پڑھا ہے۔ میں نے بتایا کہ میں اولڈ راوین ہوں۔ سیکرٹری صاحب بھی راوین ہی تھے۔اس لیے وہ بہت خوش ہوئے  او ر مجھےاس کار خیر کی ان کی طرف سے بھی اجازت مل گئی۔

نوائے منزل:تصانیف کا سلسلہ کب سے شروع کیا؟
5 جنوری 1981ء کو میں نے پہلی کتا ب مکمل کی۔ جس کا عنوان تھا تعظیم مصطفی قرآن حکیم کی روشنی میں۔ وہ کتاب ابھی بھی موجود ہے۔

نوائے منزل: ترمذی شریف کی شرح لکھنے کا خیال کیسے آیا؟
بڑا گھر بنگلہ ایک جگہ ہے۔ وہاں میں میلاد شریف کے جلسے میں گیا۔ میری ملاقات علامہ محمد مسعود حسان صاحب سے ہوئی۔ جو مفتی محمد امین صاحب کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے عربی میں چند منٹ بات کی۔ میں نے بھی عربی میں دس سے پندرہ منٹ تک کلا م کیا۔ وہ بہت خوش ہوئے۔ کھانے پر بیٹھے تو انہوں نے پوچھا کہ آج کل آپ کیا کر رہے ہیں ۔ میں نے بتایا کہ جمعہ پڑھا رہا ہوں ۔ کچھ کتابیں لکھی ہیں اور ایک ادارہ بنا رہا ہوں۔ مولانا نے کہا کہ ایسے بندے کو کوئی بڑا کام کرنا چاہیے۔ میں نے پوچھا کہ کیا کرنا چاہیے۔ مولانا کہنے لگے مسلم ،بخاری پر تو کام ہو گیا۔ ترمذی شریف پر کام کی ضرورت ہے۔ میں نے اسی  وقت فیصلہ کر لیا کہ اب ترمذی شریف پر کام کروں گا۔ اس کام کے لیے ایک سال تک تو سوچ بچار کرتا رہا۔ پھر ایک سال اس کا نظم بناتے بناتے گزر گیا۔تین سال کے بعد نظم طے ہوا۔ پھر کام شروع کیا۔ اب تک الحمد للہ دو جلدیں مارکیٹ میں آ چکی ہیں۔اور اندرون اور بیرون ملک سے لوگوں نے بہت سراہا ہے ۔میں نے کوشش کی ہے ہر جگہ ادب کی زبان استعمال کروں۔ کچھ مقامات پر تنقید بھی کی ہے مگر اپنا لہجہ ہمیشہ دھیما رکھا ہے۔

نوائے منزل:  مستقبل میں کن عنوانات پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
اللہ تعالیٰ نے توفیق عنایت فرمائی تو انشا اللہ تفسیر پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

نوائے منزل :آپ کا تعلق علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم سے رہا ہے۔ جو سیاست میں علما کے امام تھے۔ موجودہ سیاسی عدم استحکام کے پس منظر میں علما کا کیا کردار ہے؟

میں اس موقعے پر ایک ایک کڑوا سچ بولنا چاہتا ہوں۔ چاہے کسی کو برا ہی کیوں نہ لگے۔ درحقیقت آپ نے جس طبقے کی طر ف اشارہ کیا ہے اس طبقے نے مولانا نورانی کی قدرہی نہ کی۔اگر یہ طبقہ مولانا کی قدر کرتا توحالات ایسے نہ ہوتے۔ مجھے معلوم نہیں کہ علما ئے کرام اور مشائخ عظام نے کیوں اس گوہر نایاب کو نظر انداز کیا۔اور غلبہ اسلام کا خواب پورا نہ ہوسکا۔
؎                   یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا
                    اگر اور جیتے رہتے، یہی انتظار ہوتا
ان کا ایک مخالف آخری وقت میں مولانا کے پاس آیا اور کہا کہ کیا ہوا مولانا اگر آپ کو آپ کی قوم نے چھوڑ دیا ہے۔ مگر ہم آپ کا  ساتھ نہیں چھوڑیں گئے۔
یہ علامہ نورانی کی تو عظمت کا اعتراف تھا مگر ہمارے علما اور مشائخ کے خوبصورت چہرے پر ایک عجب انداز کا تھپڑ تھا۔

نوائے منزل : آپ کے خیال میں علامہ نورانی میں وہ کون سی مقناطیسیت تھی جو سب لوگوں کو ان کے قریب لے آتی تھی؟
اللہ تعالیٰ نے علامہ کے ذہن میں کوئی خانہ چھوٹا نہیں رکھا۔ مقام عشق ایک بڑا مقام ہے مگر مقام درد اس سے بھی بڑا مقا م ہے۔ علامہ نورانی مقام درد پر فائز تھے۔مگر آج جو لوگ ان کو امام اور رحمتہ اللہ کہتےہیں میں نے خود ان کو علامہ کے خلاف تقریریں کرتے بھی سنا ہے  ۔ مگر آج سب لوگوں کو احسا س ہو گیا ہے کہ علامہ کی عظمت کیا ہے۔ بدقسمتی سے ہم لوگ انتظار کرتےہیں کہ قابل اور لائق بند ے کی قبر بن جائے پھر ہم اس کی تعریف میں بہت سے القابات بولیں بس اس کی قبر بن جائے۔ میرے خیال میں کسی کی عظمت کےلیے اس کی قبر کا بن جانا ضروری نہیں ہے۔

نوائے منزل: آپ ہمیشہ اتحاد امت کے داعی رہے ہیں۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ موجودہ دہشت گردی کے اسباب میں سے ایک سبب فرقہ واریت بھی ہے؟
اس حوالے سے میرا دیکھنے کا زاویہ مختلف ہے۔ میں پاکستان میں کوئی بڑی مصیبت نہیں دیکھتا۔ میں یہ سوال ضرور کروں گا کہ ہم نے اپنا ریموٹ کسی اور کے ہاتھ میں کیوں دیا ہوا ہے۔ اغیار جب چاہتے ہیں چینل تبدیل کر دیتے ہیں۔جب آپ کی بات انجام تک پہنچتی ہے تو چینل ہی تبدیل کر دیا جاتا ہے۔قیام پاکستان کے ساتھ ہی یورپی لابی ہمارے ایوانوں میں گھس گئی۔ آپ قدرت اللہ شہاب کا شہاب نامہ ایک بار پڑھ لیں آپ کو اندازا ہو جا ئے گا۔

نوائے منزل:امت کو کن کن نکات پر متحد کیا جا سکتا ہے؟
ہم نے کئی بار کہا ہے کہ اگر تو ہم آئمہ ، علما اور لیڈروں کے نام پر جمع کرنا چاہیں تو ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔امت کو فقط رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے نام پر جمع کیا جا سکتا ہے۔
؎           ٹھوکریں کھاتے پھرو گے ان کے در پر پڑ رہو
         قافلہ تو اے رضاؔ اول گیا آخر گیا

نوائے منزل: ایک اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ آپ نام تو امام احمد رضا بریلوی کا لیتے ہیں مگر امت کو کہتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پرجمع ہو جائیں۔ آپ کا کیا موقف ہے؟
احمد رضا کا نام لینا کوئی جرم تو نہیں ہے۔ امام احمد رضا نے تو عظمت رسول کی یاد دلائی ہے۔ یاددہانی کرانے والے کو فراموش کر دینا کوئی دانائی تو نہیں ہے۔  اسی طرح قاسم نانوتوی صاحب، حاجی امداد اللہ مہاجر مکی ، اشرف علی تھانوی صاحب، تبلیغی جماعت کے الیاس کاندھلوی صاحب اور مودودی صاحب بھی یہی بات کہتےہیں۔
فساد کی بنیاد یہ بات ہے کہ جب ہم دوسروں کو مجبور کرنے کی کوشش کرتےہیں کہ ہماری بات مانی جائے تو شدت پیدا ہو جاتی ہے۔ تمام اَئمہ اور علما نے ایک دوسرے سےا ختلاف ضرور کیا ہے مگر کسی کو مجبور نہیں کیا کہ ان کی بات ہی مانی جائے۔
سب سے پہلے ابن تیمیہ صاحب جو حضرت غوث اعظم کے بعد کے زمانے میں دریائے دجلہ اور فرات کے دوآبہ میں پیدا ہوئے ان کی سوچ اس طرح کی ہوئی کہ جو تحقیق میں نے کردی ہے امت کو چاہیے کہ وہ اس پر لبیک کہہ دے۔ میں ان کےاخلاص کا قائل ہوں مگر ان میں یہ ایک نقص پایا جاتا تھا۔
میں اس کی ایک مثال دیتا ہوں، کچھ عرصہ پہلے تک ایک سوال کیا جاتا رہا کہ قلبِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو آب زم زم سے دھویا گیا۔ تو آخر کیا نقص تھا آپ میں جس کو ختم کرنے کے لیے ایسا کرنا پڑا ۔ علما نے اس کے مختلف جوابات دیے۔ جب مجھ پر یہ سوال کیا گیا تو میں نے کہا کہ آپ یہ کیوں کہتے ہیں کہ قلب محمد کو آبِ زم زم سے فیض دیا گیا۔ آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ آب زم زم کو قلب محمد سے فیض دیا گیا۔ لوگوں نے مان لیا اور مطمئن ہو گئے۔

نوائے منزل:پاکستان میں بے شمار دینی تربیتی اور انقلابی جماعتیں موجود ہیں۔ مگر آج تک کوئی تبدیلی رونما نہ ہو سکی۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
سرور عالم نے 23 سال کاجو تبلیغ کا کام کیا  10 سال مکہ مشرفہ اور 13 سال مدینہ منورہ اس کے 5 مراحل ہیں۔ 
پہلا مرحلہ دعوت کا ہے۔ یعنی دعوت اسلامی۔
دوسرا مرحلہ تربیت اسلامی: دعوت کےساتھ ساتھ تربیت بھی لازم ہے ۔
تیسرا مرحلہ تنظیمِ اسلامی: تربیت کے بعد نظم و ضبط قائم کرنا بھی لازم ہے۔
چوتھا مرحلہ تحریکِ اسلامی: اس کے بعد تحریک کا مرحلہ آتا ہے۔ اور تحریک کےبعد پانچواں مرحلہ انقلاب  کا ہے۔ اس زاویے سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ مستقل جماعتوں کے نام نہیں ہیں۔ بلکہ یہ مراحل ہیں رسول اللہ کی تبلیغی مشن کے۔ ہم ان مراحل کو سمجھنے میں غلطی کر جاتے ہیں۔ ہم تبلیغ کےمرحلے پر کام کر رہے ہوتے ہیں اور نعرہ انقلاب کا لگا دیتے ہیں۔جس میں کامیابی نہیں ہوتی۔ مجھے یاد ہے ڈاکٹر اسرار صاحب پی ٹی وی پر آئے اور خوب چھائے۔ انہوں نے انقلاب کی بات شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار خون ریزی ہوگی اس کے بعد انقلاب آ جائے گا۔جب صحافیوں سے سامنا ہوا تو ڈاکٹر صاحب سے پوچھا گیاکہ اگر بالفرض آپ انقلاب لے آتےہیں اور اسی خون ریزی کے دوران ہندوستان کی افواج سرحدوں پر حملہ کر دیتی ہیں تو آپ کے انقلاب کا کیا بنے گا۔ ڈاکٹر صاحب کے پاس اس کا جواب نہیں تھا۔ اس پرایک کارٹونسٹ نے ایک کارٹو ن بھی بنایا جس میں دکھایا گیا کہ ڈاکٹرصاحب پی ٹی وی کے سٹیشن سے باہر نکل رہے ہیں۔ اور اس کے نیچے ایک شعر لکھا گیا کہ ۔
؎            نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
                   بڑے بے آبرو ہو کر تیرے کوچے سے ہم نکلے
انقلاب کےلیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پانچ مراحل کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔

نوائے منزل: آپ قارئین نوائے منزل کو کیا پیغام دینا چاہیں گے؟
ہر بندہ اپنے اندر تبدیلی لائے۔ ہم نے ڈنڈا پکڑا ہوا ہے اور دوسروں کو ٹھیک کرنے کےلیے نکلے ہوئے ہیں۔ اگر ہم خود کو ٹھیک کرنا شروع کر دیں بہت جلد معاشرے میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

نوٹ: یہ انٹرویو آڈیو ریکارڈ کیا گیا تھا، بعد میں نوائے منزل کی ٹیم نے چیدہ چیدہ باتیں شائع کیں۔